Thursday, April 30, 2026
ہومدنیااوورسیزجنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، محمد عارف

جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، محمد عارف

اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ سیز فائر معاہدے کے حوالے سے بھارت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، بھارت کا کردار شروع دن سے سازشی کا رہا ہے ،بھارت کبھی اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ سکتا، ایک قدم پیچھے ہٹا کر دس قدم آگے بڑھانا بھارت کی پالیسی ہے ، پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج کو مودی کی قیادت میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے چوکنا رہنا ہو گا۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے رافیل طیارے تباہ کر کے بھارت سمیت پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، بھارت جیسے ہی موقع پائے گا دوبارہ کسی جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا لے کر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کریگا، لہذا، پاکستان کو ہر وقت مکمل تیار رہنا چاہیے ۔محمد عارف نے کہا کہ بھارت کا کردار شروع دن سے سازشی کا رہا ہے ،بھارت کبھی اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ سکتا، ایک قدم پیچھے ہٹا کر دس قدم آگے بڑھانا بھارت کی پالیسی ہے ، پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج کو مودی کی قیادت میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے چوکنا رہنا ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔