Thursday, April 30, 2026
ہومکامرسچینی صدر کی  انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر کی  انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

 بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم  منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے  اپنے پیغام میں کہا  کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں  ترقی کر سکے اور  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی  انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔