پشاور،طالبان نے طور ختم سرحد کو کچھ گھنٹے بند رکھنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان سرحد سیل کردی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔سیکیورٹی حکام نے مچنی پوسٹ سے گاڑیوں کی آمدرورفت بند کر دی ہے اور مال بردار گاڑیوں سمیت ہر قسم کی ٹریفک طورخم جانے کے لئے روک دی گئی ہیں، ۔ سریکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر سرحد پار طالبان کی موجودگی پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم کو گزشتہ شب سے ہی بند کر دیا گیا تھا۔ڈی سی خیبر منصور ارشد کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ پر ہر قسم آمدورفت معطل ہے، طورخم سرحد افغان سائیڈ پر طالبان کا قبضہ ہے اور طالبان نے سرحد کو بند کردیا ہے، جب کہ پاکستان کی طرف سے جانے والے تجارتی گاڑیوں کو پولیس نے روک دیا ہے۔ سرحد پر پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، حتمی مذاکرات اور فیصلے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔بعد ازاںپاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ڈی سی منصور ارشد کا کہنا ہے کہ طالبان اور پاکستانی حکام کے درمیان طورخم سرحد پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد درآمدات و برآمدات سمیت ٹرانزٹ گاڑیاں بارڈر کراس کرگئی ہیں۔
طورخم سرحد کچھ گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دی گئی، تجارتی سرگرمیاں بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
