اسلام آباد،ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اسلام آبادکے زیر انتظام محکمہ کتب خانہ جات میں اسلام آباد پبلک لائبریری ایف نائن پارک میں کتب کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے نمائش کا افتتاح کیا ، نمائش میں ڈیپارٹمنٹ کے جملہ افسران و اسٹاف اور لائبریری کے قارئین نے شرکت کی، اس نمائش میں تاریخ پاکستان، تحریک آزادی اورتاریخ آزادی کی مشہور شخصیات پر مشہور تصانیف کی بڑی تعداد میں کتب نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ سیدہ شفق ہاشمی نے اس نمائش کے انتظامات کو سراہا اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور جملہ افسران و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی، اس نمائش کا مقصد لوگوں میں تحریک آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تحریک آزادی کے ہیروز کو سلام پیش کرنا ہے، یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی ۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کا ایف نائن لائبریری میں کتابی نمائش کا افتتاح
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
