کراچی(آئی پی ایس )روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، 13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالر کی رقوم منتقل کیں جب کہ جولائی کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے تھے۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 2 ارب ڈالر سے متجاوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
