اسلام آباد، صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا، اعزازات پانے والوں میں 431 افسران اور جوان شامل ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے یوم آزادی پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات تفویض کئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو کو ستارہ بسالت اور61 کو تمغہ بسالت ، 42 کو امتیازی اسناد ، 70 کو آرمی چیف کمانڈیشن کارڈ، 22 افسران کوہلال امتیاز ملٹری ، 106 کوستارہ امتیازملٹری اور128 کوتمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ستارہ بسالت پانیوالوں میں شہید حوالدارشعیب علی اور شہید لانس نائیک سید محمدعباس شامل ہیں جبکہ شہید کیپٹن عمر، شہید صوبیدار عابد ، شہید صوبیدار ریاض ،شہید صوبیدار شکیل تمغہ بسالت پانے والوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ صدر مملکت نے مسلح افواج کے 431افسران اورجوانوں کو اعزازات تفویض کیے۔
یوم آزادی ،صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے431 افسران و جوانوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
