ہومپاکستانیوم آزادی، مقبوضہ کشمیر میں سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا، وادی میں پاکستان کے حق میں بینرآویزاں

یوم آزادی، مقبوضہ کشمیر میں سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا، وادی میں پاکستان کے حق میں بینرآویزاں

سرینگر،مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کے یوم آزادی پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا،مملکت خدادا کے حق میں جگہ جگہ پوسٹرچسپاں اور بینر آویزاں کے گئے جبکہ دیواروں پر ” پاکستان کو یوم آزادی مبارک ، ہم پاکستان ہیں پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان زندہ باد” کے نعرے تحریر ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختلف علاقوں میں ستونوں ، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ پوسٹروں میں مزاحمتی رہنمائوں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور مسرت عالم بٹ کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعیناتی کے باوجود مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔دوسری جانب پورے مقبوجہ خطے میں ایسے پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں جن میں بھارتی یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیا گیا ہے۔کچھ ایسے پوسٹرز بھی نظر آرہے ہیں جن میں بھارت نواز سیاستدانوں فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو ہتھکڑیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ یہ عبارت لکھی ہے کہ ”آپ ہمارے ساتھ کچھ بھی کریں ، ہم 370 اور 35 اے کی دفعات کی منسوخی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سری نگر میں سخت سکیورٹی کے باوجود سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ سرینگر میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔