ہومتعلیمیوم آزادی کے موقع پرپنجاب یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب

یوم آزادی کے موقع پرپنجاب یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب

لاہور ، یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے سامنے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر نیاز احمداختر نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر ، سینئر ڈینز، اساتذہ، ملازمین، طلباء اور بچوں کے علاوہ چائینز طلباء نے خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے جان و مال قربان کر کے ملک حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ملکی و معاشرتی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان اندھا ہے۔انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین پر زور دیا کہ حکومت کی گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ متحدہ ہندستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک ثابت کرتا ہے پاکستان کیوں ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی تعصبات دور کر کے پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ بعد ازاں وائس چانسلرپروفیسر نیازاحمد نے اساتذہ وملازمین کے ہمراہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی ۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔