Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں.

رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا

انہوں نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کئی اہم سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت صرف دکھاوے سے کام نہیں چلا سکتی، بلکہ اسے عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔