اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونیوالے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن کو سب تسلیم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے 21 ویں صدی کا الیکشن کرائیں گے، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے استعمال سے انتخابات کو شفاف بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں لانا ہے، پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ افغان شہری ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔
پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
