ہومپاکستانبہاولپور:لال سوہانرہ نیشنل پارک میں 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے

بہاولپور:لال سوہانرہ نیشنل پارک میں 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے

اسلام آباد،بہاولپور میں لال سوہانرہ نیشنل پارک میں مون سون شجر کاری کے سلسلہ میں 87 ایکڑ پر 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے، لال سوہانرہ نیشنل پارک میں جنگلات میں اضافے سے بہاولپور اور گردو نواح کی آب و ہوا کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی اور جنگلی حیات کے تحفظ و افزائش کو یقینی بنایا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لال سوہانرہ نیشنل پارک میں مون سون شجر کاری کے سلسلے میں 87 ایکڑ پر 60 ہزار پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔لال سوہانرہ نیشنل پارک میں جنگلات میں اضافے سے بہاولپور اور گردو نواح کی آب و ہوا کی صفائی میں مدد ملے گی اور جنگلی حیات کے تحفظ و افزائش میں بھی معاونت ہوگی۔لال سوہانرہ میں نہ صرف کالے ہرن کی افزائش کامیاب ثابت ہوئی ہے اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے گریٹ انڈین بسٹرڈ کا افزائشی مرکز بھی قائم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ حکومت نے کورونا کے دوران پروٹیکٹڈ ایریاز انیشی ایٹیو کا اعلان کیا جس سے نا صرف جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا گیا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے۔ مزید نیشنل پارکس کی تعداد میں 15 نئے پارکس کا اضافہ کرکے 30 سے 45 کر دیا گیا ہے۔ صرف پنجاب ہی میں 1 لاکھ 50 ہزار ایکڑ پر محیط 6 نئے نیشنل پارکس قائم کئے گئے جن میں ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت ایکو ٹور زم کے فروغ کیلئے 1.5 ارب روپے دیئے گئے۔مزید موجودہ جنگلات کی استعداد کو بھی مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے درخت لگائے جا رہے ہیں اور لال سوہانرہ میں 60 ہزار پودوں کی مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف پنجاب نیشنل پارکس سروس کا آغاز کیا گیا ہے بلکہ غیر قانونی لکڑی کے کاروبار کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔