ہومپاکستانکورونا کی چوتھی لہر میں شدت،اسلام آباد کے 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت،اسلام آباد کے 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جی نائن ون،جی نائن ٹو،جی 6 ون،آئی ٹین تھری،سیکٹر ایف 6،آئی ایٹ فور،جی سیون ٹو،ایف الیون ٹو، این آئی ایچ کالونی اور چک شہزاد میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈان نافذ کرتے ہوئے ایسے تمام علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاون کے پیش نظر 19 اگست 2021تک آمد و رفت کنٹرولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سیکرٹری سارہ اسلم نے بتایا کہ راولپنڈی کے 100 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان نافذ کیا جارہا ہے جہاں تمام مارکیٹس، دفاتر، ریستوران اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ تمام تر مذہبی، ثقافتی اور نجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔