لندن ، برطانیہ میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی تقریبا چار لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے تاہم خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اسے کھانا منع ہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ہونے والی اس نیلامی میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 40 برس پرانا کیک تین سے پانچ سو ڈالر میں فروخت ہو گا، لیکن اس کے برعکس یہ 25 سو 58 ڈالرز میں نیلام ہوا۔یہ کیک سب سے پہلے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی والدہ کے لیے کام کرنے والی مویرا سمتھ کو دیا گیا تھا، لیکن ان کی وفات کے بعد 2008 میں ان کے خاندان نہ اسے ایک ہزار پانڈز میں فروخت کر دیا۔اس کیک کو خریدنے والے نے اب اسے منافعے میں بیچا ہے۔یہ بالکل اپنی اصل حالت میں ہے مگر ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔1996 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علیحدگی کے بعد کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوئے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی لیڈی ڈیانا میں دلچسپی رکھتے ہیں جو پیرس میں 1997 میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کی نیلامی ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
