اسلام آباد،ووٹنگ مشین سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کردی گئی،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے پارلیمانی رہنماوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریف کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹر نیٹ سے لنک نہیں ہے،الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ ای وی ایم ان کی ضرورت پوری کرتی ہے یا نہیں،ای وی ویم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی نہیں پتہ ہوگا کہ ای وی ایم کس حلقے میں جائے گی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرتے ہوئے ای وی ایم بنا دی، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ،ای وی ایم ان کی ضروریات کو پورا کرتی ہے یا نہیں ؟ ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتے، ای وی ایم میں کسی قسم کی یو ایس بی لگانے کا سسٹم نہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فارم 45 کا ایک کیو آر کوڈ بنے گا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں، ای وی ایم کے ذریعے سسٹم بیٹھنے کا مسئلہ درپیش نہیں آئے گا، الیکشن کمیشن وہ واحد آئینی ادارہ ہے جس نے ای وی ایم کو منظور یا مسترد کرنا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا دی، الیکشن کمیشن نے اسے منظور یا مسترد کرنا ہے،شبلی فراز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
