اسلام آباد،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد زبیر ہاشمی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ، موٹروے نارتھ زون ، اشفاق احمد نے ان کا استقبال کیا ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون) کے مطابق انہیں چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ،محمد زبیر ہاشمی اس سے پہلے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل ریجن میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔
ہوماسلام آبادایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد زبیر ہاشمی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد زبیر ہاشمی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
