لاہور(سب نیوز) حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دے گی۔ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔
پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
