ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز کی سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔