ہومپاکستانجمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد،جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی تقریب حلف برداری میںسپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، جوڈیشل آفیسرز اوروکلا نے شرکت کی۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے 13 جولائی کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی،جسٹس جمال خان مندوخیل کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 16 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل 12نومبر1961کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام فیروز خان تھا۔ جمال خان مندوخیل نے 1987میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔جمال خان مندوخیل سات ستمبر2009کو بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج کے طور پر تعینات ہوئے اور بعد ازاں 11مئی2011کو مستقل طور پر بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج تعینات ہوئے۔ جمال خان مندوخیل نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ عہدے کا حلف پانچ اکتوبر2019کو اٹھایا۔ جمال خان مندوخیل بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان اپنی 65سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 11نومبر 2026کو اپنے عہدے سے ریتائرڈ ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔