ہومدنیاسعودی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے کورونا امداد کا اعلان

سعودی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے کورونا امداد کا اعلان

ریاض ، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے کورونا امداد کا اعلان کردیا۔مملکت میں یہ اعلان سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہوا۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیں گے۔سعودی وزارت نے کہا کہ کورونا سے جاں بحق طبی عملے کے اہل خانہ کو 5لاکھ ریال دیے جائیں گے۔طبی عملہ سعودی ہو یا غیرملکی اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ دینے کا مقصد طبی عملے کی خدمات کا اعتراف ہے ۔وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے لیے طبی عملے کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سعودی حکومت کی مثر حکمت عملی کے باعث مملکت میں کورونا کیسز کم ہورہے ہیں، حالیہ دنوں وبا کے یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب میں فعال کیسز کی شرح گھٹ رہی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔