Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزگرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر

گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جاسکتا ہے بالخصوص اس وقت جب ایسا کرنا امریکا کے مفاد میں ہو۔

قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کے پیش نظر گرین کارڈ یا ویزا منسوخی کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔