ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر، کولگام میں حملے کے دورن پولیس اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر، کولگام میں حملے کے دورن پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کے روز ضلع کولگام میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار ضلع کے علاقے پمبے میں ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں نے پمبے کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل نثار احمد ہلاک ہوگیا۔حملے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔