ہومپاکستانآرمی چیف کی این سی او سی کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پرمبارکباد

آرمی چیف کی این سی او سی کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پرمبارکباد

راولپنڈی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا کردار کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے موثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے، این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وبا سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں، این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔