ہومپاکستانجو حالات پیدا کردیئے گئے ان پر بہت دکھ ہے، جہانگیر ترین

جو حالات پیدا کردیئے گئے ان پر بہت دکھ ہے، جہانگیر ترین

لودھراں،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہ جو حالات پیدا کر دیئے گئے ، ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔
لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔