ہومپاکستانثنا اللہ زہری، عبدالقادر بلوچ کا پی پی میں شمولیت کا اعلان،بلوچستان کا اگلا وزیراعلی جیالا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

ثنا اللہ زہری، عبدالقادر بلوچ کا پی پی میں شمولیت کا اعلان،بلوچستان کا اگلا وزیراعلی جیالا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ ،مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور سابق گورنر و وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزار ہوں جو پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، بلوچستان کے عوام اور پیپلزپارٹی کا رشتہ تین نسلوں کا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دیا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں حصہ دیا، بلوچستان کا اگلا وزیراعلی ایک جیالا ہوگا، ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں پہنچیں گے۔ بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل حکومت میں جگہ جگہ ناانصافی ہورہی ہے، تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، تبدیلی کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شانہ بشانہ رہ محنت اور جدوجہد کریں گے اور پورے بلوچستان میں قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں اور خاص طور پر یہاں بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، آپ نے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تاریخ رقم کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے غریب عوام کو آواز دی، غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا اور مزدوروں کو بھی حقوق دلوایا تھا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا تو ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردیا تھا، بینظیر کی شہادت کے بعد آپ نے ایک بار پھر مرد حر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وہ حقوق دلائے تھے، جس کا وعدہ قائد عوام نے کیا تھا مگر وہ وعدہ تو صدر زرداری کے دور میں پورا ہوا، جب ہم نے صوبوں کو حقوق دلائے تھے اور آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ سوچ تھی کہ جہاں بھی گیس اور قدرتی وسائل ہوں گے، وہ اس علاقے اور جگہ کے عوام کا پہلا حق ہوگا پھر پورے پاکستان کا حق ہوگا، جہاں سونا، چاندی ہوگا وہ اس علاقے کا سب سے پہلے حق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے اس ملک کے غریب عوام کو حقوق دلوائے تھے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا تاکہ ملک کی غریب ترین خواتین کو مدد پہنچا سکیں، تنخواہ، پنشن اور فوج کی تنخواہ میں اضافہ کیا تھا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ پی پی پی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی آئی، تبدیلی حکومت بھی آئی، عمران خان کی حکومت آئی اور یہ ساری جماعتیں آپ سے حقوق سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں آپ کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں وہ آپ کے اٹھارویں ترمیم کے حقوق ہوں یا این ایف سی ایوارڈ کے حقوق ہوں، آپ کے آئی لینڈ، ساحل اور وسائل ہوں، سب کی نظریں آپ کی وسائل پر ہیں لیکن صرف ایک پاکستان پیپلزپارٹی ہے جو جانتی ہے کہ آپ کے حقوق کا کیسے دفاع کرنا ہے اور آپ تک کیسے پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ثنااللہ زہری بھی ہمارے ساتھ ہیں، اب جنرل عبدالقادر بلوچ بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہم بلوچستان کے ہر ضلعے اور ہر جگہ پر پہنچیں گے، قائد عوام کا منشور اور شہید بینظیر بھٹو کی نصیحت ساتھ لے کر چلیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی، یہاں کے عوام نے بہت سے مشکلات دیکھے ہیں، 5 سال پہلے یہاں کے وکلا کے ساتھ دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ ہوا، جو بہت بڑا سانحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج تک ہم ان کو انصاف نہیں دلاسکے، آج بھی اس نااہل اور نالائق حکومت کے دور جگہ جگہ ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے، پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو آپ کے حقوق دفاع بھی کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک نئی نسل آرہی ہے، میں بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایک نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایک آزادی اور کھلے ماحول میں جیے، آپ کے پاس اپنے حقوق ہوں، بولنے اور سیاست کرنے کی آزادی ہو، صاف و شفاف الیکشن میں حصہ لینے کی آزادی ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بھٹو شہید اور بینظیر شہید کے خواب کو یقینی بنانا ہے تو ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرکے ہم پی پی پی کو کامیاب بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایک ایسی عوامی حکومت لائیں گے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، عام لوگ پہچان چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی، تاریخی غربت، تاریخی بے روزگاری ہے۔چیئرمین پی پی پی نے جماعت میں شمولیت پر سیاسی رہنماں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین اسمبلی اور نامور سیاسی رہنمائوں نے شمولیت کی ہے اور ان کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کی تنظیم نو شروع کی ہے، چنگیز جمالی نے پارٹی کی صدارت سنبھالی ہے اور آنے والی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی، ثنااللہ زہری اور جنرل عبدالقادر بلوچ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔بلاول نے دونوں سیاسی رہنمائوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ ایک خاندان ہے، ہم عزت کے لیے سیاست کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو عزت دیں گے، بلوچستان کے عوام کو بھی عزت دیں گے اور آنے والے دنوں میں ساتھ رہ کر سیاست کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔