ہومپاکستاننواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں، ثنا اللہ زہری ،ن لیگ میں کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی ،عبدالقادر بلوچ

نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں، ثنا اللہ زہری ،ن لیگ میں کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی ،عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و ن لیگ کے رہنما ثنا اللہ زہری نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں ، ہمیں بے عزت کیا تو ہم نے پارٹی چھوڑی۔
اتوار کو کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے دوران ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف کو کہا تھا کہ ہم نے(ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں، نواز شریف نے ہمیں بے عزت کیا تو ہم نے پارٹی چھوڑی، نوازشریف میں وفا نہیں ہے، غلام اسحاق خان سب سے پہلے نواز شریف کا شکار بنے۔ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں (ن)لیگ کا ساتھ دیا، بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں (ن)لیگ کی حکومت قائم کی، نواز شریف نے جو ہمارے ساتھ کیا امید ہے وہ بلاول بھٹو زرداری نہیں کریں گے، میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا، ایک کارکن کی طرح پیپلز پارٹی میں کام کروں گا، میری خواہش ہے کہ اگلی مرتبہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں۔ اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ (ن)لیگ کو ہم نے خیرباد کہہ دیا مسلم لیگ (ن)میں اب کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی ، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے، بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن بڑے محنتی ہیں، پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں مزید مضبوط کریں گے، ہمیں بلوچستان سے 12 نشستیں مل سکتی ہیں، پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے، بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیں دلاسہ دیا، چیئرمین بلاول بھٹو جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف ٹریلر ہے، کورونا کی وجہ سے محدود جلسہ کا انتظام کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔