اسلام آباد،تھانہ کھنہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے لڑکی کو تلاش کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی وہ اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ گئی اور شادی کرلی ہے ،پولیس کو نکاح نامہ پیش کردیا گیا ہے تاہم پولیس تمام معاملے کی تحقیقات اور تصدیق کا عمل کررہی ہے۔ ایس پی رورل زون نوشیروان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔
تھانہ کھنہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے لڑکی کو تلاش کرلیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
