پشاور (سب نیوز )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔ایمل ولی خان نے خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیحالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
اے این پی کے صدر کے خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے، یہ وقت مزید تاخیر یا غلط فیصلوں کا نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیعوام کو یقین دلانا ہوگا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
