اسلام آباد، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سرکاری ٹی وی چینل کے اینکر تصور زمان کے درمیان جھگڑا ، فواد چودھری نے اینکر کو تھانہ آبپارہ میں بند کروا دیا، اینکر نے بھی وزیر کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چودھری اور پی ٹی وی کے اینکر تصور زمان کے درمیان جھگڑا ہوا، فواد چودھری نے اینکر کو تھانہ آبپارہ میں بند کروا دیا۔ اینکر نے بھی وزیر کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔

