Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادپارک ویو سٹی اسلام آباد کا خوبصورت ترین ہائوسنگ پراجیکٹ ہو گا،محمد اسماعیل

پارک ویو سٹی اسلام آباد کا خوبصورت ترین ہائوسنگ پراجیکٹ ہو گا،محمد اسماعیل

اسلام آباد(آفتاب بھٹی)پراپرٹی ماہر محمد اسماعیل نے کہا کہ ویسے تو اسلام آباد کے بہت سے ہائوسنگ پراجیکٹ خوبصورت ہیں مگر عنقریب پارک ویو سٹی سب سے زیادہ خوبصورت پراجیکٹ ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کے یہ مارگلہ ہلز کے سنگم میں واقع ہے سات سو پچاس ایکڑ کا بوٹینیکل گارڈن اس پراجیکٹ کی خوبصورتی کو بڑھا رہا ہے، اس کا لینڈ سکیپ’ پانی کا پی ایچ لیول بہترین ہے اس کے علاوہ مارگلہ ہلز اور ملکہ کوہسار کے سرسبز و شاداب پہاڑ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
سب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر تو اب مڈل کلاس طبقے کی دسترس سے باہر ہیں مگر پارک ویو سٹی ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس میں تنخواہ دار اور مڈل کلاس طبقہ بھی پلاٹ لے سکتا ہے ادارے کی آسان اقساط پالیسی نے مڈل کلاس طبقہ کے لئے بھی آسانیاں پیدا کر دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انڈرگرانڈ الیکٹرک سسٹم اور ہر وقت بجلی کی فراہمی ‘ہسپتال’ انٹرنیشنل معیار کے اسکول’ ڈان ٹائون کمرشل’ چک شہزاد سے بالکل قریب ایک طرف بحریہ ٹاون ‘ لہذا ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پارک ویو سٹی اسلام آباد کا کامیاب ترین اور خوبصورت ترین پراجیکٹ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔