اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی، یہ بھگوڑے بن کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف نے لندن میں بہت کافی پی لی، پیزے کھا لئے اور پولو میچ دیکھ لئے، اب واپس آئیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں، ان کے پاس واپس آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ نے تو جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے، ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محل بنائے گئے، ڈاکٹرعدنان واپس آگئے، نواز شریف نہیں آئے، لیگی قائد کو برطانیہ نے بھی کہہ دیا آپ کا دانہ پانی ختم ہوگیا۔
برطانوی امیگریشن نے نوازشریف کوجھنڈی دکھادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
