Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانحافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ،لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ،سپیشل سیکرٹری ہوم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست کو جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صوبائی نظر ثانی بورڈ نے نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کردیا تھا۔نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد انہی وجوہات پر دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا، اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔