ہومپاکستانایف آئی اے کی کارروائیاں، دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائیاں، دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد گرفتار

اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات پر مختلف کارروائیوں میں دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتارملزمان نے سادہ لوح لوگوں سے دھوکہ دہی سے تیس لاکھ سے زائد رقم بٹوری ۔جبکہ جعل سازی سے امیدواروں کو امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس کرانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے او ٹی ایس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی کارروائی،بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے دو مفرور ملزمان پکڑے گئے ۔ ایف آئی اے اسلام آباد راولپنڈی انسانی اسمگلنگ سیل نے ثاقب حسین قاضی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں 1. حفیظ الرحمن اور 2۔ ارسلان رف کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے شہری سے ملازمت کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر 240،000/- روپے لئے تھے۔ جس پر شہری کی درخواست کی انکوائری نمبر پی سی: 162/21 کی تکمیل کے بعد ، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی نے ایف آئی آر نمبر 93/21 مورخہ 04.08.21 درج کی ہے اور دونوں ملزمان حفیظ الرحمن اور ارسلان رف کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی افسر انسپکٹر ریحانہ نے کاروائی کرتے ہوئے او ٹی ایس کے چیف سپر وائیزر رفیع اللہ شاہ اور انویجیلیٹر تنویر علی شہباز کو گرفتار کرلیا ہے دونوں ملزمان نے او ٹی ایس سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج بی بلاک سیٹلائٹ ٹان راولپنڈی میں دوران ٹیسٹ امیدواروں سے رشوت لیکر سہولت فراہم کی، بھرتی ٹیسٹ 2019 میں دھوکہ دہی کرنے والے رشوت خوروں کے خلاف مقدمہ نمبر 4/21 مورخہ 25-1-21 درج ہیجبکہ ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی افسر ایس آئی ماہ رخ عمران نے ایف آئی آر نمبر 29/21 مورخہ 3-8-21 کے معاملے میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14) افتخار حسین کو گرفتار کیا ، ملزم نے سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے شکایت کنندہ سے 525000 روپے وصول کیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔