اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار، 1 ٹرک سامان ضبط۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے بدھ کے روز اسلام آباد کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری کی معاونت سے متعدد کارروائیاں کی۔ ان کارروائیوں کے آغاز میں جابہ تیلی کے علاقے نئی تعمیرات کو ٹارگٹ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے فوری ایکشن لیتے 2 نئے گھروں کی تعمیر کے لئے بنائے گئے 9 غیر قانونی کمروں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔بعدازاں ترلائی میں فارم نمبر 46 سے ملحقہ نالے اور متذکرہ فارم کے مابین واقع خالی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری تھی جسکو ناکام بناتے ہوئے متذکرہ فارم کے عقب میں نالے کے ساتھ دو مکانوں کی تعمیر کے لئے بنائی گئی غیر قانونی ڈی پی سی کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے توڑدیاگیا۔ علاوہ ازیں سیکٹر G-9 میں روڈ کے کنارے واقع فروٹ اسٹالز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جسکے نتیجے میں متعدد فروٹ اسٹالز کو ہٹایا گیا جبکہ تجاوزات کنندگان 1 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا۔ اسی طرح بری امام کے علاقے محلہ چھجار میں 1 دوکان، قائداعظم یونیورسٹی کی دیوار کے ساتھ 1 دوکان، 4 جھگیاں، 1 کمرہ، 1 دیوار، محلہ بھٹی میں 1 کنکریٹ کی دیوار اور محلہ ڈھکی میں 3 نئے کمرے تعمیر کرنے کے لئے بنائے گئے ڈی پی سی کو بھی مسمار کیا گیا۔
سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار،1 ٹرک سامان ضبط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
