اسلام آباد ا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں قبائلی اضلاع سے متعلق اہم امور پر گفتگو،کسانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کسی صورت کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کرسکتا، کسانوں کے مفادات کیلئے ہر اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے تمباکو کے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے،نئے اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا قبائلی عوام کے لیے حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے، قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے روزگار ملے گا،کامیاب جوان پروگرام سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار دینگے،سابقہ فاٹا کے ترقیاتی پیکج منتخب قبائلی قیادت اور عوام کی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو قرضہ دینگے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکیں اور معاشی اعتبار سے اپنے پا ئوں پر کھڑا ہوسکیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات ،کاشتکاروں کے مسائل پرگفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
