ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) محکمہ بلدیات خیبرپختونخواکے کرپشن میں ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹی ایم اے سمیت دیگر ٹی ایم ایز کے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول ہو گئیں ، تحقیقات میں ٹی ایم او ڈیرہ حنیف چوغطہ ، ٹی او آرمحمد عقیل سمیت 130سے زائد افسران و اہلکاران کے خلاف ثبوت بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں
چند ملازمین ریٹائرڈ ہیں، 70کے قریب تعداد کے گریڈ 17 پھر گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ملازمین شامل ہیں، مبینہ طور پر بھوت ملازمین جوکہ ہیں ہی نہیں اور ان کے نام پر تنخواہیں نکالی جارہی ہیں ایسے ہی بہت سے مقامات پر ایسے منصوبے ہیں جن کا کوئی وجود ہی ہیں لیکن ان منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے نکال کر فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے ،، تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہونے کے باوجود منظوری بھی دی جا چکی ہے ، جعلی چیکس/بل بنائے گئے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن نے تمام شواہد اکھٹے کرلئے ہیں ، یہ ثبوت ٹی ایم ایز کے اندر بیٹھے ملازمین خود فراہم کر رہے ہیں،افسران کیخلاف جلد کاروائی کیلئے چیف سیکرٹری سے اجازت طلب کی جائے گی۔
