لاہور،پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ احسن اقبال صاحب دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت عطا فرمائے اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔یاد رہے کہ 10 جون 2020 کو بھی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر احسن اقبال نے بھی عوام سے احتیاط کی اپیل کی ہے ۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال ایک مرتبہ پھر کورونا کا شکار ہو گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

