Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزطیار ہ حادثہ،پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی

طیار ہ حادثہ،پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی

ماسکو (آئی پی ایس )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مسافر طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دیتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ ہفتے قازقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز جے ٹو 8243 دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جارہی تھی تاہم دھند کی وجہ سے اِس کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق طیارے پر 62 مسافروں کے علاوہ عملے کے 5 اراکین بھی سوار تھے جبکہ مسافروں کا تعلق آذربائیجان سے تھا۔ جہاز کے ملبے پر دھاتی ٹکڑوں کے متعدد نشانوں نے معاملہ مشکوک بنایا اور آذربائیجان ایئرلائن نے تحقیقات مکمل ہونے تک روس کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔