ڈیرہ غازی خان(آئی پی ایس ) پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق خوارج نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس پروٹیکشن پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔علاقے میں گشت پر موجود پاکستان رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں پر جوابی حملہ کیا، جس کے دوران 40 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، آتشیں اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد کی گئی۔مکمل چیکنگ کے بعد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک قرار دے دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈی آئی خان، پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
