Saturday, February 14, 2026
ہومدنیاکرغزستان کیصدر نے وزیراعظم کوبرطرف کردیا، اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم وزیر اعظم تعینات

کرغزستان کیصدر نے وزیراعظم کوبرطرف کردیا، اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم وزیر اعظم تعینات

بشکیک(آئی پی ایس )کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو برطرف کر دیا۔ کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔ صدارتی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمی کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔ واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔