Saturday, December 14, 2024
ہومکھیلدبئی کا شاندار نمائشی میچ کے ساتھ کبڈی کا خیرمقدم

دبئی کا شاندار نمائشی میچ کے ساتھ کبڈی کا خیرمقدم

دبئی : ریئل کبڈی لیگ (آر کے ایل) دبئی کے الاہلی اسپورٹس کلب میں ایک پرجوش کبڈی نمائشی میچ کے ساتھ خلیجی خطے کو مسحور کرنے کو تیار ہے۔اس انتہائی متوقع ایونٹ میں دو خاص طور پر تیار کردہ ڈمی ٹیمیں انڈین واریئرز اور گلف گلیڈی ایٹرز شرکت کریں گی او بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ابھرتا ہوئے ٹیلنٹ کو پیش کریں گے۔دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ برصغیر کے روایتی کھیل کو عالمی سطح بالخصوص خلیجی خطے میں متعارف کرانے کی سمت ایک قدم ہے ۔

یہ اسپورٹس مین شپ، تفریح اور سیکھنے کے امتزاج کے ساتھ کبڈی کی دنیا پر ایک انمٹ نشان چھوڑے گی۔اس موقع ایک حیرت انگیز اماراتی پرفارمنس کے لئے ناقابل فراموش ثقافتی تبادلے کے لئے اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔میچ کے بعد ایک رقص کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ بالی ووڈ لیجنڈ سنیل شیٹی اور پہلوان سنگرام سنگھ ایونٹ کی مقبولیت میں اضافے کے لئے موجود ہوں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔