Friday, February 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزسوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ میں ملوث ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ میں ملوث ملزم گرفتار


راولپنڈی میں ایف آئی اے کی کارروائی ،ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق
ملزم کی شناخت الیاس اعوان کے نام سے ہوئی ،ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ،ملزم افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ میں ملوث پایا گیا ،ملزم ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا ۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔