کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کی لہر جاری ہے، جہاں 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس سے زائد اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔