Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانحکومت نے سنگجانی بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی،علیمہ خان

حکومت نے سنگجانی بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی،علیمہ خان

لاہور(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو آفر کی سنگجانی میں بیٹھیں عمران خان کو رہا کردیں گے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاوس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، تفتیشی نے پہلی بار کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہم ضمانت نہیں، 9مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شواہد ہی موجود نہیں ہیں، یہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیمہ خان نے دعوی کیا کہ احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا، حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان و دیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت علیمہ خان نے روسٹر پر آکر کہا ہم ڈیڑھ سال سے عدالتوں میں آ رہے ہیں، ادھر ججز تبدیل ہوتے رہے ہیں، ضمانتیں کنفرم نہیں ہوئیں، پہلے تفتیشی افسران پیش نہیں ہو رہے تھے۔جج ارشد جاوید نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے کیوں ضمانتیں کنفرم نہیں ہورہیں، میں جب ٹرانسفر ہوکر ادھر آیا تو پی ٹی آئی کی 3 سو سے زائد ضمانتیں تھیں، اب ضمانتوں کی تعداد 170 رہ گئی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بہت سے لوگ بے گناہ ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں،اگر تفتیش مکمل نہیں کررہے تو پولیس والوں کو سزا دی جائے؟ یہ آخری موقع ہے پولیس آئندہ اپنی تفتیش مکمل کرے، آئندہ اس ضمانت میں تاریخ نہیں ہوگی۔ علیمہ خان نے کہا کہ 4اکتوبر کو ہم جیل میں تھے، ان مقدمات میں بھی نامزد کردیا گیا، ہم ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئے؟۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئیں، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاوس حملہ اور جلاو گھیراو سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانتوں میں 18 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاوس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، تفتیشی نے پہلی بار کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ ہم ضمانت نہیں، 9مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر کے پاس شواہد ہی موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے۔ ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔ انصاف کے نظام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ علیمہ خان نے دعوی کیا کہ احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا۔ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام گفتگو ہورہی ہے تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں، ملک میں امن ہو۔ اس کے لیے جو بھی عمل ہوگا وہ ہم کریں گے۔ سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔