اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علیمہ خان ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم تو اسلام آباد آرہے ہیں، انہوں نے تو لاہور بھی بند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکر تعداد پر نہیں یقین رکھتا، جوش و جذبے کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جب مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں لچک خود ہی آجاتی ہے، لوگوں کو مار مار کر کہیں کہ مذاکرات کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات ختم کیے جائیں، ٹرائل جلدی مکمل کیا جائے، حکومت کا رویہ سیاسی نہیں، یہ رویہ سیاسی کلچر کو تباہ کر دے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو جتنا نقصان پہنچے گا اس کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہو گی۔
علیمہ خان ہمارے ساتھ نہیں ہیں: شوکت یوسفزئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔