Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ،سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ،سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ کیا اور تینوں شہروں کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے صوابی، پتھر گڑھ، موٹر وے پر بھی مجموعی صورتحال کا فضائی مشاہدہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق امن عامہ یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں، پولیس، ایف سی اور رینجرز کے افسر اور جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، شر پسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔