Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج کے باعث دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا

لاہور (آئی پی ایس ) راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دلہن کو پیدل آتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رستوں کے بندش سے عام لوگ تو مشکلات کا شکار ہیں، دلہا دلہن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہدرہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری کو پیدل اپنے بچے کو اسپتال لے جانا پڑا۔ بچہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ آکسیجن کا سلنڈر بھی ایک شخص ساتھ میں لے کر جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دو دلہے اپنی باراتوں سمیت ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جنہیں بہت زیادہ منت سماجت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔