Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے اختلافات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنادی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے اختلافات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قائم کمیٹی کردی۔
کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔ وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئیر امیر مقام، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
وزیرِاعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔