Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں مون سون کے پیش نظر سی ڈی اے کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد میں مون سون کے پیش نظر سی ڈی اے کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد ، اسلام آباد میں مون سون کے دوران بارشوں سے پیش آ نے والے مسائل سے بچنے اور انکو بروقت حل کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پرخصوصی انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آ ر ایم اور ایم پی او نے مون سون کے دوران سیلاب کے خطرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بارشی نالوں کی صفائی، اور نکاسی آ ب میں روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نالوں کی تعمیر ومرمت کے کام کی رفتار کو مزید تیز کردیا ہے، تاکہ سڑکوں کے اطراف، اور گلی محلوں میں پانی جمع نہ ہو، اور پانی کی روانی میں روکاوٹ نہ بنے، جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ،مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ نے مون سون کی بارشوں کے دوران شہر بھر کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیں گی ۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے مون سون میں ہونے والی بارشوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور ان سے بچنے کے لئے ممکنہ تیاریوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات متعلقہ شعبوں کو جاری کردئیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔