اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان جیل سے رہا کرو تواحتجاج ملتوی کردوں گا ان کی فرسٹریشن اور گھبراہٹ کا اعتراف ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے جاری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا، کا بیان قیدی کی فرسٹریشن اور گھبراہٹ کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ڈیل کے لیے جد و جہد کرنا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل کرلو، ڈیل کرلو کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔ عمران خان کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ سے ڈیل صرف قانون کرے گا، جس کے آپ مجرم ہیں۔
جیل سے رہا کرو تواحتجاج ملتوی کردوں گا کا بیان گھبراہٹ کا اعتراف ہے، وزیراطلاعات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
