کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ کے مطابق جہاز آرڈر طے کرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہورہی ہے اور پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سے خریدیں جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ا یک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی، پہلا جہاز تقریبا ایک سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے۔
چیئرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائیگی جب کہ 2پرانے جہاز 8ارب روپے میں بیچنے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 20سال قبل پی آئی اے کے لیے نئے ہوائی جہازوں کا آرڈر دیا تھا۔
پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔